پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے۔
ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے۔
عاطف خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے 2 نام پیش کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے ظاہر شاہ طورو اور طارق محمد کا نام پیش کیا تھا۔