کراچی : ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال ،فاروق ستار اور گورنر سندھ بھی موجود تھے مسلم لیگ ن کی جانب سے ملاقات میں میاں نواز شریف ،شہباز شریف،مریم نواز ،رانا ثناءاللہ ،خواجہ سعید رفیق و دیگر بھی موجود تھے ایم کیو ایم نے نئی حکومت کا حصہ بننے سے قبل تین آئینی ترامیم سے متعلق اپنی شرائط واضح کر دیں ،ذرائع شہری اور ضلعی حکومت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح آئینی تحفظ ملنا چاہئے،ایم کیو ایم ذرائع آئین میں ضلعی حکومتوں کو دیے جانے والے محکمے درج ہونے چاہئے ،ذرائع ملک میں عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کو ضروری قرار دیا جائے ،ذرائع ایم کیو ایم نے تین نکاتی آئینی ترامیم کو اپنے منشور کا بھی حصہ بنایا تھا ،ذرائع مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم سے اتفاق کیا گیا دونوں جماعتوں نے ملکر چلنے کا فیصلہ کر لیا مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سازی کے مشاورتی عمل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی