لاہور میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
لبرٹی چوک سے پولیس نے 4 افراد کوحراست میں لیا جس پر انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم پی ٹی آئی کے کارکن نہیں ہیں۔
پولیس نے این اے 119 سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو حراست میں لے لیا جبکہ یو ای ٹی کے باہر سے 12 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔