پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ہے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ آر او کو کل درخواست دی کہ دوبارہ گنتی کی جائے۔
مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے مطابق خارج ووٹ کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے، فارم 45 اور فارم 47 میں کوئی تضاد نہیں ہو سکتا۔
آزاد امیدوار تیمور ملک نے مزید کہا کہ کل11 گھنٹے آر او آفس میں رہا، دھاندلی کی گئی ہے۔