اسلام آباد:مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 11 خواتین براہ راست الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی سیٹوں کا الیکشن جتتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فروری 8 کو ہونے والے الیکشن میں 11 خواتین نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن جیتا ہے .الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار این اے 30 پشاور سے 78971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔اسی طرح حافظ آباد این اے 67 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار انیقہ مہدی نے 208943 ووٹ لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سائزہ تارڈ کو شکست دی۔این اے 73 سیالکوٹ سےمسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر نوشین افتخار 112143 ووٹ لیکر دوبارہ ایم این اے منتخب ہوئی ہیںاین اے 112 ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب 105646 ووٹ لیکر سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ہرا کر قومی اسمبلی کا الیکشن جیت گئی ہیں۔مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز این اے 119 سے 83885 ووٹ لیکر پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتی ہیں۔
این اے 156 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ 119820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی۔اس طرح این اے 158 سے مسلم لیگ نواز کی تہمینہ دولتانہ 111196 ووٹ لے کر دوبارہ ایم این اے کی سیٹ پر کامیاب ہوئی ہیں۔این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر دوبارہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔این اے 202 خیر پور سے پاکستان پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے 146083 ووٹ، این اے 209 شازیہ مری نے 156002 ووٹ اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو یم کی آسیہ اسحاق 74672 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 111 پارٹیوں نے الیکشن میں قومی اسبملی کی جنرل سیٹوں پر 280 خواتین کو ٹکٹ جاری کئے تھے۔