پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں اتحاد نہیں ہوگا۔ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے نام پر منگل تک فیصلہ ہوگا۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کسی جماعت نے ہمارے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں کیا، پارٹی نے میٹنگ بلائی ہے، تمام آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، انہیں پارٹی حمایت حاصل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کےلیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا، انتظامی امور کے بنیادی معاملات حل کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے عمیر نیازی کا رابطہ ہوا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا، اکیلے حکومت بنانے پر توجہ ہے۔