وفاق میں حکومت کےلیے رابطے تیز ہوگئے، نمبر گیم اور جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر مل بیٹھے لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
ن لیگ کی قیادت نے ملک میں سیاسی استحکام لانے اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں جماعتوں نے اپنی اپنی پوزیشن واضح کردی۔
دوسری طرف ق لیگ نے حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے، ن لیگی قائد نواز شریف اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین میں آج ملاقات کا امکان ہے۔
اس دوران ن لیگی قیادت کی حکومت عمل میں شمولیت کےلیے پیپلز پارٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
آصف علی زرداری بھی حکومت سازی کےلیے سرگرم ہیں، انہوں نے کل ن لیگ سے ملاقات کی تھی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو اسلام آباد سے ایک بار پھر لاہور بلالیا ہے۔