جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ الیکشن مکمل مسترد کرتے ہیں۔ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے، فارم 45 میں کتاب 900 اور تیر 3، آر او کے فارم میں تیر 900 اور کتاب کے ووٹ 3 ہوگئے۔
انڈس ہائی وے جوہی موڑ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز اور ڈی آر اوز کو معطل کیا جائے۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ تمام نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی نے سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نواب شاہ، میرپور خاص، سجاول سمیت متعدد مقامات پر دھرنے دیے گئے۔
رہنما جے یو آئی راشد محمود سومرو نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو مہلت دیتے ہوئے سندھ بھر میں 28 مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔