پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے الزام عائد کیا ہے کہ میری گاڑی پر ڈنڈے مارے گئے اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں درخواست دینے گئے تھے، آر او آفس واپس آئے تو ن لیگ کے غنڈوں نے گاڑیوں اور ورکرز پر حملہ کیا۔
شعیب شاہین نے اپنے الزام میں کہا کہ پہلے میری گاڑی پر ڈنڈے مارے پھر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اس عمل میں خاموش تماشائی بنی رہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 میرے پاس ہیں، میں نتائج کےلیے یہاں پہنچا تھا، میرے جیسے فارم 45 مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جماعت اسلامی کے پاس بھی ہیں۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کے فارم 45 ایک جیسے ہیں اگر آر او ہیر پھر کرے گا تو فراڈ ہوگا۔