مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات مؤخر

لاہور:  مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی ملاقات مؤخر ہوگئی. اب یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔شافع حسین نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین پیر کو اسلام آباد جا رہے ہیں، نوازشریف کی پارٹی وفد کے ساتھ آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات شیڈول تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں لیگی قیادت اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں