کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے دی ہے۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانیاں بھارت سے آزادی کی جدوجہد کا قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیری عوام اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ مقبول بٹ کو چالیس برس قبل 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔