صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسندوں کے فوجی اڈے پر حملے میں 4 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی جاں بحق ہوگئے۔
صومالی حکام کے مطابق اماراتی اور بحرینی فوجی صومالی فوجیوں کے تربیتی مشن پر تھے۔ اماراتی فوجیوں کی لاشیں متحدہ عرب امارات پہنچا دی گئی ہیں۔
حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ صومالی صدر حسن شیخ نے متحدہ عرب امارات سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا پاکستان نے صومالیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور فوجی جوانوں کی شہادت پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔