این اے 58 کے آزاد امیدوار ایاز امیر کے وکیل زعفران زلفی نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
چکوال سے جاری بیان میں زعفران زلفی کا کہنا ہے کہ این اے 58 کے 459 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 ہمارے پاس ہیں۔
ایاز امیر کے وکیل نے الزام لگایا کہ فارم 45 لینے کےلیے پولیس کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
زعفران زلفی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جو فارم ہیں، انہیں قانونی چارہ جوئی کےلیے استعمال کرنے جارہے ہیں۔