اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران قانون شکنی کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہائی سیکیورٹی زون میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پُرامن انتخابات کو یقینی بنایا ہے، بعداز انتخابات امن عامہ اولین ترجیح ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے عمل سے متعلقہ شکایات پُرامن طور پر متعلقہ فورم کو پہنچائیں۔