قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے امیدوار دانیال عزیز نے استفسار کیا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں سیاسی استحکام کیسے ممکن ہے؟
ظفروال میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال عزیز نے کہا کہ این اے 75 کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ اتوار کو عملہ بلا کر ووٹوں سے تھیلے بھرے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر جعلی نتائج کے مطابق بیک اپ تیار کیا جا رہا ہے، الیکشن کے دن سیکیورٹی تھریٹس کے نام پر مجھے گرفتار کیا گیا۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ گزشتہ شب سے ووٹوں کے تھیلے کھول کر ووٹ پورے کیے جا رہے ہیں، الیکشن کے روز رات میں میری اہلیہ اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ اس دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں سیاسی استحکام کیسے ممکن ہے؟
این اے 75 کے امیدوار نے یہ بھی کہا کہ اکثر پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو فارم 45 جاری ہی نہیں کیے، کل نتائج کے خلاف کارروائی کا آغاز کروں گا۔