اسلام آباد: نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کیلئے خصوصی مہم 12 سے 16 فروری تک جاری رہے گی، مہم کے دوران نادرا موبائل رجسٹریشن وینز اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے دورے کریں گی۔موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول نادرا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فراہم کر دیا گیا ہے. نادرا کے مطابق اقلیتی برادری کے افراد موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔