چنیوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایک اور سیاسی کامیابی مل گئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے. محمد ثاقب خان چدھڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ملاقات ہوئی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی. محمد ثاقب خان چدھڑ 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔