اسرائیلی شہر رفح پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے ہیں، اس حوالے سے بچوں کی بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یونیسیف نے کہا کہ رفح میں موجود فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں سے بچانا ضروری ہے۔
یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ رفح دنیا کے سب سے گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔
یونیسیف کے مطابق رفح میں موجود بچے اور خواتین پہلے ہی کئی بار بےگھر ہوئے ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ رفح میں لاکھوں بےگھر فلسطینی پناہ گزین مراکز اور سڑکوں پر رہ رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں۔