کینیا کے میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلون کپٹم کی گاڑی کو مغربی کینیا میں حادثہ پیش آیا، ان کی عمر 24 سال تھی۔
حادثے میں کیلون کپٹم کے کوچ روانڈا کے گروائس ہاکیزیمانا بھی ہلاک ہو گئے، کار میں سوار خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلون کپٹم کار چلا رہے تھے جو کنٹرول سے باہر ہونے پر الٹ گئی تھی۔
کیلون کپٹم نے دو گھنٹے 35 سیکنڈز کے ساتھ میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔