عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتیں بین الصوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رہی ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حلقے پی بی 51 چمن کے نتائج کے خلاف ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔
مظاہرین نے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بند کردیا ہے۔
لیویز کے مطابق کوژک ٹاپ اور شیلا باغ پر کوئٹہ چمن شاہراہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کے لیے بند کردی گئی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں بھی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پشین کے حلقے پی بی 48 اور 49 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف پشتونخوا میپ نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔