امریکی ریاست کنساس سٹی میں ایک ماہ کا بچہ مبینہ طور پر اوون میں ڈالے جانے کے نتیجے میں جل کر دم توڑ گیا۔
کنساس سٹی کی ایک ماں پر شیر خوار بچے کی بہیمانہ موت کا سبب بننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا ’کے سی ٹی وی 05‘ کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات دیڑھ بجے کے قریب کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس عملے کے گھر پر پہنچنے سے قبل ہی بچہ دم توڑ چکا تھا، پولیس نے غیر حالت میں برآمد ہونے والے بچے اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کیا۔
گزشتہ ہفتے جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کیس سے متعلق میڈیا سے معلومات شیئر کی گئیں جس کے مطابق شیر خوار بچے کی موت کی وجہ اُس کی25 سالہ ماں، ماریہ تھامس بنی تھی۔
جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں، تھامس کو شیر خوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کے دفعات کا سامنا ہے ۔