لاہور (آئی این پی ) ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 20 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی آج پیر کو مذکورہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔