استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کا جہانگیر خان ترین کے مستعفی ہونے پر رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے سے دلی طور پر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں جہانگیر ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کا کسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے، بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی جہانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، انہیں بطور چھوٹا بھائی اور صدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے، ان کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔