متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) سے ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ اگلے 2 دن اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔