قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان پر فائرنگ کا واقعہ کچہری چوک کے پاس پیش آیا۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، چوہدری عدنان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔
چوہدری عدنان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔