پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے 7 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے آزاد ارکان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی سے کہا کہ آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔
مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی48 سیالکوٹ سےخرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی97چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ شامل تھے۔
آزاد ارکان اسمبلی نے نواز شریف کی قیادت، خوشحالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔