ایم کیو ایم وفد کی اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات متوقع

فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وفد کی اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان منگل کو ملاقات کا امکان ہے، ایم کیو ایم اپنی ترجیحات اور تجاویز سے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرچکی ہے۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان مسلسل رابطے ہیں، ایم کیو ایم وفد کا مسلم لیگ ق، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے جے یو آئی ف  سے رابطے بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں