قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑوں سے 6 لاشیں برآمد

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشیں شہر سے  تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ملیں۔

لاشیں کچھ دن پرانی ہیں، تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق تمام لاشیں شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں