رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، کہا کہ ڈی آر او، آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا کا خط کے متن میں کہنا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار نے ہوائی فائرنگ کرکے ووٹر کو دھمکانے کی کوشش کی۔
انہوں نے خط میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعے پر آر او نے کوئی ایکشن نہیں لیا، جبکہ فارم 45 میں میری برتری واضح تھی۔
خط کے متن میں تحریر ہے کہ مکمل نتائج کی تیاری کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اجازت نہیں دی گئی، ڈی آر او نے ن لیگ کے امیدوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
تیمور سلیم کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ ڈی آر او نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو خودساختہ فارم 47 جاری کیا۔