لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لاہور کو چمکانے کیلئے 9ٹاؤنز میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی افسران نے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ اہم شاہراہوں سے خستہ حال کنٹینرز تبدیل‘روڈ سائیڈز سکریپنگ ایکٹویٹی یقینی بنانے کیلئے صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ گلی محلوں میں بھی تینوں شفٹوں میں ورکرز تعینات ہیں۔شہر کے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق گلبرگ ٹاؤن‘داتا گنج بخش ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے گزارش کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں، کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔