کراچی ( سب تکرپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری سالک حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے چودھری شجاعت سے سیاسی و معاشی صورتحال میں بہتری کے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا انتخابات کے بعد پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں۔ آپ سمیت تمام بڑوں سے اپیل ہے کہ ملک کے مفاد، استحکام کے لئے مل کر بیٹھیں۔