قومی اسمبلی کی نشست، این اے 232 سے ایم کیو ایم کی امیدوار آسیہ اسحاق کی کامیابی بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل احمد نے آسیہ اسحاق کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
این اے 232 کورنگی کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232 کورنگی 1 کے مکمل نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ آزادامیدوار عدیل احمد 66574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔