راولپنڈی ( سب تکرپورٹ+جنرل رپورٹر) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چودھری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ تشویشناک حالت میں بینظیر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چودھری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کے مطابق چودھری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کر دی۔