بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کو طلب کر لیا۔
بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم خود پیش ہو کر بتائیں، کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا.