دبئی: 2 دن کی بارش کے بعد دھوپ نکل آئی

— اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں مسلسل دو روز بارش کے بعد آج بادل چھٹ گئے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے۔

دبئی میں تمام اہم شاہراہوں سے پانی کا نکاس مکمل ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ متعدد تعلیمی اداروں سے بھی پانی کا نکاس کردیا گیا ہے، پانی کے نکاس کے لیے ٹینکرز کا استعمال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی غیر معمولی بارش نے نظام زندگی متاثر کردیا تھا۔

حکام نے خراب موسم کی صورتحال کے پیش نظر دبئی میں حفاظتی اقدامات کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے تھے جس کے بعد آن لائن کلاسیں لی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں دفاتر میں بھی ورک فرام ہوم نافذ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں