لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے آصف علی زرداری کے مفاہمت، رواداری اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والے فارمولے کو اپنانا ہوگا۔ملک وقوم کی بہتری اسی میں ہے کہ سب جماعتوں کو آصف علی زرداری کے شانہ بشانہ چل کر ملک کے مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا ۔عوام نے ملک کے بہتر مستقبل اور مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں سے ووٹ دیئے ہیں۔