لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال اور ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عدیل حیدر پر مشتمل محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس مؤرخہ 23 جنوری 2024 کو آئی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد ترقی کے معیار پر پورا اترنے والے 11 افسران کی ہیڈ کلرک گریڈ 16 سے آفس سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دیدی۔ ترقی پانے والوں میں محمد اشرف ، سہیل اختر بٹ ، محمد صدیق ، شریف الدین ، سید ثاقب حسین ، منظور حسین ، طلعت عباس رضوی ، محمد رمضان ، محمد الیاس ، غلام رسول اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔