رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ حجت تمام کرنے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج ایم کیو ایم کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ٹیلی فون پر مختلف پارٹیوں کے ر ہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔
ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آپس میں مستقبل کے فیصلوں کے بارےمیں بات چیت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے آج، ابھی تک ملاقات طے نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے کے لیے آج کل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں اُن کی مسلم لیگ ن سے طے شدہ ملاقات ملتوی ہو گئی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے گزشتہ بیان کے مطابق اگلے 2 دن تک اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔