پاکستان مسلم لیگ ن نے صدر پاکستان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سینئر لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد صدر کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن صدر کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا باقاعدہ اعلان آج شام یا کل کرے گی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نوازشریف سے مشاورت کے بعد لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔