پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال تو یہ ہے کہ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائےگا؟
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزدگی بڑا سوالیہ نشان ہے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میاں اسلم کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی بڑا سوالیہ نشان ہے، اگر ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں تو کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلیٰ کے لیے نامزد کردیا جائے؟ اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کرلی جائے۔