کوشش ہے پی ایس ایل ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کریں، بیٹر لاہور قلندرز صاحبزادہ فرحان

فوٹو: فائل

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی کی کپتانی اچھی ہے اس مرتبہ کوشش کریں گے کی پی ایس ایل جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر یں۔

قذافی اسٹیڈیم کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لاہور قلندرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قلندرز کی ٹیم نے خوب جم کر پہلے بولنگ، فیلڈنگ اور پھر نیٹ پریکٹس کی۔

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس بار ایونٹ میں وہ نئے روپ میں دکھائی دیں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ راشد خان انجری کے باعث دستیاب نہیں مگر پھر بھی قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں