مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سب تک نیوز سے خصوصی گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری اُن کے ساتھ انڈراسٹینڈنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں، ہماری طرف سے پی ٹی آئی قیادت سے کوئی مطالبہ نہیں ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کو آگے لے کر جانے کی بات کرتے ہیں، ہم اصولی طور پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خود قانون بنایا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جائے۔
علامہ ناصر عباس نے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کہا خون کے آخری قطرے تک اصولی طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 میں بے ایمانی کی گئی، کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہ چھینا جائے، پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے لوگوں کو کھینچا جا رہا ہے۔