پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ اب تک اتحاد نہیں ہوا ہے۔
پشاور میں سب تک نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کےلیے جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ دن قبل رابطہ ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، جے آئی سے ہٹ کر دیگر آپشن بھی زیر غور ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ حکومت سازی کے لیے متعلقہ سیاسی اور قانونی امور پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔