پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا، پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔
لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفتر میں بڑے پیمانے پر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔
خط میں تاج حیدر نے مزید کہا کہ پی ایس 62 کے تمام فارم 45 کے مطابق پی پی امیدوار عبدالجبار کامیاب ہوا ہے۔
پی پی سینیٹر کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق عبدالجبار کو 22 ہزار 395 ووٹ ملے جبکہ ایک اور امیدوار کو 18 ہزار 980 ووٹ ملے۔
تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صابر حسین کو دھوکا دہی کے ذریعے پی ایس62 میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
پی پی سینیٹر نے اپنے خط کے ساتھ فارم 45 کے ووٹوں کی تفصیلات بھی ارسال کردی ہیں۔