امریکی ریاست میزوری کی کینساس سٹی میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم ایک شخص کی ہلاکت اور بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوپر باؤل کی فتح پر جشن منانے کے لیے ایک پریڈ ہو رہی تھی۔ اس سلسلے میں ہونے والے پروگرام کے اختتام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جشن کی یہ پریڈ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے دوپہر میں یونین اسٹیشن کے پاس پہنچ کر ختم ہوئی اور مقامی اطلاعات کے مطابق کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی ابھی اسٹیج پر ہی موجود ہی تھے، کہ فائرنگ شروع ہو گئی۔کنساس سٹی کے پولیس سربراہ اسٹیسی گریوز نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، جس میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس اب بھی متاثرین کی کل تعداد کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے اور بتایا کہ یہ کیس ”ابھی بھی ایک فعال تفتیش کے دائرے میں ہے