پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایاناز سینیئر اداکار ریحان شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ مادھوری ڈکشٹ پر کرش تھا۔
حال ہی میں ریحان شیخ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کی میزبانی اداکار عمران اشرف کرتے ہیں۔
دوران شو سینیئر اداکار سے سوال کیا گیا کہ ’آپ سب کے کرش ہیں، کیا آپ کا بھی کوئی کرش ہے؟‘
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ جوانی کے دنوں میں انہیں بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ پر کرش تھا۔
ریحان شیخ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ مادھوری کے اس قدر دیوانے تھے کہ جن دنوں میں صحافت کیا کرتے تھے اس وقت ان پر دو سے تین کالم اور اپنا ڈریم سیکوینس مادھوری سے ملنے کی خواہش کے ساتھ لکھا تھا۔
واضح رہے کہ ڈریم سیکوینس لٹریچر کی زبان میں کسی فلم، ٹیلی ویژن شو، پرفارمنس یا کتاب میں واقعات کا ایک سلسلہ ہے جو ایک خواب پر مبنی ہوتا ہے۔