پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر نے کہا کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے، اسمبلی میں بیٹھیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔