تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتی کسی سے بات نہیں ہو گی، بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں.عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا،یہ آئے تھے لاڈلے بننے کیلئے،جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتی کسی سے بات نہیں ہو گی،بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں،پہلا الیکشن ہے جہاں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔