حلیم عادل شیخ : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ عدالت نے تمام مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مختلف تھانوں میں 40 سے زائد مقدمات درج تھے۔