فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی گھر پر نظربند ہیں، وہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا کہ نکولس سرکوزی کو چھ ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہو گی، اُن کے وکیل ونسنٹ ڈیسری نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔